Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کی اپیل برائے عطیات

شائع 22 اپريل 2020 03:42pm

کسی بھی قوم کا اندازہ اس کے لوگوں کی فلاح وبہبود کے کاموں سے لگایا جاتا ہے۔

ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر، غربت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ کم خرچ اورصحت کی معیاری نگہداشت تک رسائی ہرایک کا بنیادی حق ہے جس سے ہمارے معاشرے کا ایک بڑا حصّہ محروم ہے۔ LKMWT یعنی لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ اسی مسئلے کی جانب اپنی توجّہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ ہم کراچی کے پسماندہ علاقوں میں اپنی ہیلتھ کیئر سہولیات کے ذریعے معاشرے کے محروم طبقوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔

لطیف کپاڈیامیموریل ویلفیئر ٹرسٹ ایک غیر کاروباری ادارہ ہے جو کہ پسماندہ اور ضرورتمند افراد کو مفت طبّی مشاورت اور بنیادی نوعیت کی معیاری ہیلتھ کیئر خدمات فراہم کرتا ہے۔

شاہ فیصل کالونی، ملیر کھوکھراپار اور قائد آباد میں واقع ہمارے تینوں میڈی ہیلتھ کلینکس پر ہمارے طبّی ماہرین کی پُرخلوص ٹیم لوگوں کو علاج معالجے کے ذریعے پوری لگن سے ہمارے اس کاز کی تکمیل میں مصروف ہے۔

مکمل طور پر غیر تجارتی ادارہ، لطیف کپاڈیامیموریل ویلفیئر ٹرسٹ صرف لوگوں کے عطیات ہی کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔عطیات دینے والے مخیر حضرات کی فیاضی و کشادہ دستی ہی نے 2007 ء سے اب تک ہمارے لیے اس کام کو ممکن بنایا ہے کہ ہم آج بھی اس معاشرے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

-Covid-19کی وباء کے بیچ بنیادی ہیلتھ کیئر کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ لازمی ہوگئی ہے اورLKMWTاپنا کردار پوری مستعدی اور بہادری سے انجام دے رہا ہے۔

ہم نے کم آمدن والے گھرانوں میں راشن کی تقسیم کا بیڑہ بھی اُٹھارکھا ہے کیونکہ یہ طبقہ ملک گیرکاروباری بندش اور لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثرہے۔

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بھی بس قریب ہی ہے،ہم ایک بار پھر آپ سے فیاضی و سخاوت کی درخواست کرتے ہیں اور آپ سے گزارش ہے کہ اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات LKMWTکو دیں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ضروریاتِ زندگی کی اشیاء پہنچاسکیں اور اُن لوگوں کو جو کہیں اور سوال نہیں کرسکتے ایک پائیدار تحفّظ فراہم کرسکیں۔

آپ کی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات ہمیں ان نادار لوگوں کی مدد کرنے میں مدد دیں گے۔

ہماری ویب سائٹ کریں: https://lkmwt.org/